ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فلوجہ میں جہادیوں کے گرد عراقی فوج کا گھیرا مزید تنگ

فلوجہ میں جہادیوں کے گرد عراقی فوج کا گھیرا مزید تنگ

Wed, 01 Jun 2016 18:22:06    S.O. News Service

بغداد،یکم جون (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عراقی فوج نے کہا ہے کہ فلوجہ کے مرکز میں مورچہ زن جہادیوں کی مکمل پسپائی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ عراقی فوج کو جہادیوں کو شہر سے باہر نکالنے کے لیے بے شمار بارودی سرنگوں اور نصب کیے ہوئے بموں کا سامنا ہے۔ عراقی فوج کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے دستے راستوں کی صفائی میں مصروف ہیں اور اِس باعث پیش قدمی انتہائی سست ہو چکی ہے۔ فلوجہ پر قابض جہادیوں کے زیر استعمال متبادل راستے کے علاقے جزیرات الخالدیہ کو بھی مرکزی حصے سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔ اِس جنگ میں اسلامک اسٹیٹ کے انبار صوبے کے کمانڈر ابو واہب کی ہلاکت کے بعد اُن کا جانشین ماہر البلاوی بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جہادی افراتفری میں ہیں اور شہریوں کو شیلڈ بنانے کی کوشش میں ہیں۔


Share: